فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’ابیر گلال‘ کئی تنازعات کے بعد بالآخر دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کر دی گئی۔

یہ فلم 12 ستمبر کو عالمی سطح پر نمائش کے لیے پیش کی گئی جس کے پریمیئر شوز متحدہ عرب امارات، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ میں منعقد ہوئے، تاہم پاکستان میں اس کی ریلیز اب تک تاخیر کا شکار ہے جبکہ بھارت میں بھی فلم کی ریلیز کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ادارہ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے فلم کی بھارت میں ریلیز روک دی ہے لیکن کچھ ذرائع اس خبر کی تردید کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فواد خان کی حمایت میں اسٹوری شیئر کی۔

 انہوں نے پاکستان میں فلم کی تاخیر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فواد ہمارے اسٹار ہیں، ان کی فلم اگر ریلیز ہوگی تو ہمارے سینما کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ابیر گلال کا ٹیزر اپریل میں لانچ کیا گیا تھا اور اسے مئی 2025 میں ریلیز ہونا تھا، تاہم سیاسی کشیدگی کے باعث فلم کی نمائش مسلسل التوا کا شکار رہی۔

Related posts

آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ

پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ آج سجے گا

پاکستان سے ہار کا خوف ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور پوجا پاٹ، تہمات کا طوفان