حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق حب کینال کے حصے کا مرمتی کام کامیابی سےمکمل کرلیا گیا ہے، تاہم کینال سے شہر کو پانی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹوں کی قلیل مدت میں مرمتی کام مکمل کرکےکینال کودوبارہ فعال بنادیا گیا ہے، جبکہ مرمتی کام بغیر کسی وقفے کےدن رات چوبیس گھنٹےجاری رہا، مرمتی کام مکمل ہونےکے بعد رائزنگ مین اورلائنوں کوچارج کرنےکاعمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی

ترجمان نے بتایا کہ لائنیں مکمل چارج ہوتےہی ضلع وسطی، ضلع غربی اورضلع کیماڑی میں پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق حالیہ شدید بارشوں، پہاڑوں سےآنےوالے پانی اور ناردرن بائی پاس سےگزرنے والے بڑے سیلابی ریلےکے باعث حب کینال کو نقصان پہنچا تھا۔

Related posts

رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی

ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں

فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی