بیبی پاؤڈر کی خوشبو کسے پسند نہیں، بچوں کے لیے عام استعمال ہونے والا یہ پاؤڈر آپ کے روز مرہ کے کتنے ہی کاموں کا سہل بناسکتا ہے۔
آپ بیبی پاؤڈر کو بالوں، جلد اور میک اپ کے معمولات میں کیسے شامل کر سکتے ہیں؟ یہاں اسے استعمال کرنے کے 7 بہترین طریقے بیان کیے جارہے ہیں جو آپ کے میک اپ کے انداز اور خوبصورتی کی روٹین کو بدل کر رکھ دیں گے۔
ویکسنگ کے دوران کم درد
ویکسنگ ایک تکلیف دہ عمل ہوتا ہے، تاہم اگر آپ ویکس کرنے سے پہلے بیبی پاؤڈر لگالیا جائے، تو یہ نہ صرف بالوں کو آسانی سے ہٹانے میں مدد دیتا ہے بلکہ درد بھی کم محسوس ہوتا ہے۔، ساتھ ہی پاؤڈر نمی کو جذب کرتا ہے، جس سے ویکس زیادہ مؤثر ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلکم پاؤڈر میں ذرا سا سرکہ ڈال کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں
پاؤں کی بدبو کا بہترین حل
موسم گرما میں پاؤں میں پسینہ آنا عام بات ہے، جس سے موزوں اور جوتوں میں ناگوار بو پیدا ہونے لگتی ہے، بیبی پاؤڈر پاؤں کی بدبو کو دور کرنے میں مددگار ہے اور پسینے کو بھی روکتا ہے، موزے پہننے سے پہلے تھوڑا سا بیبی پاؤڈر پاؤں پر چھڑک لیں۔
فوری ہائی لائٹس کے لیے
اگر آپ اپنے بالوں میں وقتی ہائی لائٹس چاہتی ہیں، تو بیبی پاؤڈر سے یہ حاصل کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر گہرے رنگ کے بالوں پر روشنی میں یہ ہائی لائٹس کی طرح چمکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے تھوڑا سا بیبی پاؤڈر بالوں میں ڈالیں، خاص طور پر اوپر کی سطح پر، اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ قدرتی لگے۔
پلکوں کو وقتی گھنا اور لمبا کرنے کےلیے
ہر کسی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی پلکیں لمبی، گھنی ہو، تاہم بیبی پاؤڈر اس ضمن میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔
سب سے پہلے ایک کوٹ مسکارا کا لگائیں، پھر مسکارا خشک ہونے سے قبل ایک کاٹن بڈ کی مدد سے پلکوں پر بیبی پاؤڈر لگائیں، پھر دوبارہ ماسکارا لگائیں، اس طرح پلکیں زیادہ گھنی اور لمبی دکھائی دیں گی۔
لپ اسٹک کو دیرپا بنانے کے لیے
لپ اسٹک کو دیر تک لگا رہنے کے لیے لپ اسٹک کے دو کوٹس کے درمیان بیبی پاؤڈرلگائیں اس طرح لپ اسٹک زیادہ دیر ہونٹوں پر لگی رہے گی۔
پہلے لپ اسٹک کا ایک کوٹ لگائیں، ہونٹوں پر ایک ٹشوپیپر رکھیں، پاؤڈر برش کی مدد سے ٹشو کے اوپر سے ہلکا سا بیبی پاؤڈر لگائیں، پھر اس کے اوپر دوسرا کوٹ لگائیں۔
چہرے کی چمک کم کرنے کے لیے
اگر آپ کیمرے کی تیز روشنی میں ہیں اور چہرہ زیادہ چمک رہا ہے، تو بیبی پاؤڈر اس ضمن میں بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاؤڈر پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے چکنی جلد کی چمک کم کرتا ہے۔ خاص طور پر گندمی یا سانولی رنگت میں یہ فائدہ مند ہے، کیونکہ وہ کیمرے میں زیادہ چمکتے ہیں۔
ڈرائی شیمپو کے طور پر استعمال
اگر آپ کے بالوں کی جڑیں چکنی ہو گئی ہیں اور آپ کے پاس شیمپو کا وقت نہیں ہے، تو بیبی پاؤڈر بہترین متبادل ہے۔ یہ چکنائی کو جذب کرتا ہے اور بالوں کو گھنا دکھاتا ہے، اس مقصد کے لیے بیبی پاؤڈر کو بالوں کی جڑوں پر چھڑکیں برش کی مدد سے بالوں میں اچھی طرح مکس کریں۔