معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور

معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں سے خوفزدہ بھارت اہم جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

بھارت پاکستان کی عسکری صلاحیتوں خصوصا اہداف کو درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت سے شدید خوفزدہ ہے، معرکہ حق میں رافیل طیاروں اور S-400 جیسے مہنگے دفاعی نظام کے نقصان نے بھارت کو دفاعی نظام کے نقلی ماڈلز پر مجبور کردیا۔

 یہ جعلی ماڈلز (Inflatable decoy) جدید لڑاکا طیاروں اور فضائی دفاعی نظام خصوصاً S-400 کی نقل پرمبنی ہوں گے، ان جعلی ماڈلز کا مقصد اصل جنگی سازوسامان کی تباہی کی صورت میں جعلی ماڈلز کی تباہی کا بیانیہ، مستقبل میں اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانا اور ممکنہ فضائی حملے کے دوران دشمن کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔

  بھارتی فضائیہ کی طرف سے نقلی ماڈلز کی خریداری اس اعتراف کے مترادف ہے کہ وہ اپنے اصل اثاثوں کو پاکستانی حملوں سے بچا نہیں سکتی۔

بھارتی فضائیہ کی نااہلی آپریشن سندور میں بھارت کیلئے عالمی سطح پر رسوائی کی علامت بن چکی ہے۔

Related posts

فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی

سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا

حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل