محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔
محکمہ سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر گذشتہ 24 گھنٹون کے دوران پانی کے آمد میں 67611 کیوسک اضافہ، ان فلو 612269 کیوسک اور آئوٹ فلو 582942 کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
سکھر بیراج پر ان فلو 488820 کیوسک اور آؤٹ فلو 438390 کیوسک، کوٹری بیراج پر ان فلو 274129 کیوسک جبکہ آئوٹ فلو 261399 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ نے بتایا کہ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاو میں کمی کا رجحان جاری, ان فلو اور آئوٹ فلو اس وقت 411116 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
Advertisement