پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ تاہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے خلاف گزشتہ میچ میں ناقابل شکست 20 رنز بنانے والے شبمن گل کو پریکٹس کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگی۔ وہ سخت تکلیف میں نظر آئے اور فزیو کی مداخلت کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔

واقعے کے بعد بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے گل سے گفتگو کی۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس آئے اور دوبارہ پریکٹس شروع کردی۔

تاہم، اس واقعے کے بعد افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے، کہا جارہا ہے کہ انجری کے باعث شبمن گل پاکستان کے خلاف اہم میچ میں دستیاب نہیں ہونگے، جبکہ ان کی جانب سے دوبارہ پریکٹس شروع کئے جانے کے بعد یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ پاکستان کے خلاف اسکواڈ میں دستیاب ہونگے۔

Related posts

حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل

شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج

بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں