دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا

دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح چھ لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے باعث گڈو بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سیلابی پانی سے کچے کے دیہات زیر آب آنے لگے، سیلابی ریلہ سڑکیں اور راستے بہا لے گیا، جس کےوجہ سے کچے کے 50 فیصد سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

گڈو بیراج سے سکھر بیراج کے درمیان کچے کے مکین کشتیوں کے ذریعے آمدورفت پر مجبورہیں۔

 گڈو بیراج پر پانی کی آمد612269 اور اخراج 582942 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔

سکھر بیراج پر پانی کی آمد 488820 اور اخراج 438390 کیوسک، جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 274129 اور اخراج 261399 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج سکھر اور گڈوبیراج کا دورہ کریں گے۔

کمشنر سکھرعابد سلیم قریشی کے مطابق ڈویژن میں کچے سے اب تک 75621افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے، ضلع سکھر کچے کے علاقوں سے 14077,افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے, جبکہ خیرپور سے 51006  اور گھوٹکی کچے سے 10538 افراد ریسکیو کیے گئے ہیں۔

کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی اور خیرپور اضلاع سے 297128مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے۔

Related posts

حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ

پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت

فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر