صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف سخت پابندیوں کے لیے نیٹو ممالک کے سامنے نئی شرط رکھ دی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نیٹو اتحاد کے نام ایک خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیٹو میں شامل ممالک روسی تیل کی خریداری بند کردیں تو امریکہ روس پر اب تک کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں نیٹو کے تمام رکن ممالک سنجیدہ نہیں ہیں، کچھ ممالک اپنی دلچسپی نہیں دکھا رہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، “یہ میری جنگ نہیں بلکہ بائیڈن اور زیلنسکی کی جنگ ہے، میرا مقصد صرف روسی اور یوکرینی زندگیاں بچانا ہے۔”

ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس پر سخت اقدامات اُسی وقت ممکن ہوں گے جب تمام اتحادی ممالک یکساں عزم کا مظاہرہ کریں۔

Related posts

سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت

حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ

پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت