حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک

بیجنگ کے علاقے چاؤیانگ میں معروف چینی اداکار یو مینگلونگ ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے کے باعث جاں بحق ہو گئے، تاہم ان کی اچانک موت نے مداحوں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو مینگلونگ دو روز قبل ایک دوست کے گھر دعوت پر گئے تھے۔ رات گئے کھانے کے بعد وہ کمرے میں آرام کے لیے چلے گئے، تاہم اگلی صبح جب دوست نے انہیں جگانے کی کوشش کی تو وہ کمرے میں موجود نہیں تھے۔ بعدازاں ان کی لاش عمارت کے نیچے سے برآمد ہوئی۔

37 سالہ اداکار نے 2017 میں مشہور ڈرامہ Eternal Love کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، ان کی موت کے حوالے سے یہ سوال زیرِ بحث ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا خودکشی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جلد اصل حقائق سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے۔

Related posts

یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا