پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ آج سجے گا

پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ آج سجے گا۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ بھارتی ٹیم فتح کے لئے فیورٹ قرارددی جارہی ہے۔

کرکٹ پنڈتوں کاکہناہے کہ پاکستان کسی بھی وقت بڑی سے بڑی ٹیم کو بچھاڑنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے۔  پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ٹی20 ایشیا کپ گروپ اے کئ میچ میں تکرائیں گی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی ۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھاجس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔

موسم

دبئی میں گرم اورخشک رہے گا،درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ۔  لیکن میچ کے دوران سورج غروب ہونے کے بعد درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتاہے۔

ایشیا کپ میں بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں،پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا۔

بھارتی واویلا ایک طرف شائقین کی دلچسپی عروج پر

بھارتی واویلا ایک طرف شائقین کی دلچسپی عروج پر ہے ۔ پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باقاعدہ مہم جاری ہے، بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگل رہاہے ۔

دعوے کیے گئے کہ شائقین کی پاک بھارت میچ سے دلچسپی ختم ہوچکی ہے۔ مگر یہ صرف دعوے ثابت ہوئے۔  بڑے مقابلے کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹکٹوں کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہوکر 13 لاکھ روپے تک جا پہنچی۔

Related posts

ملک ریاض اور انکے بیٹے کواشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع

کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا

ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی