ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی ۔ملزم ہارون کو سائبر کرائم کیس میں گرفتار کرکے ملیرجیل لایاگیاتھا۔
سپریڈنٹ ملیر جیل کے مطابق ملزم ہارون آج ہی سائبر کرائم کے جرم میں گرفتار ہو کر جیل آیا تھا۔
جیل میں آتے ہی ملزم کی طبیعت نا ساز ہونے پر اس کو فوری طور پر جیل میں موجود اسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزم نے خود بھی اعتراف کیا تھا کہ جیل آنے سے پہلے اس نے زہر کھایا تھا۔ ہارون کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا پر وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کرگیا۔
ہارون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔