ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟

ایپل  کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟ ۔  کمپنی کی جانب سے باضابطہ اعلان کردیاگیا۔  

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلیز کے روزارفین کو اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے میں تاخیرہوسکتی ہے۔ نئے آپریٹنگ سسٹم کی سب سے نمایاں جھلک اس کا جدید ’’لیکویڈ گلاس‘‘ ڈیزائن ہے۔

یہ لیکویڈ گلاس شفاف، گول کنارے والے مینو اور پاپ آؤٹ نیویگیشن متعارف کرواتا ہے۔بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین نے اسے ایک تازہ اور خوبصورت تبدیلی قرار دیا ہے۔

ایپل نے اس اپ ڈیٹ میں کئی نئے فیچرز بھی شامل کیے ہیں۔ جن میں براہِ راست ترجمے کی سہولت ’لائیو ٹرانسلیشن‘، متحرک لاک اسکرین آپشنز، کسٹم سنوز دورانیے شامل ہیں۔

ایک ہاتھ سے کیمرہ چلانے کا موڈ، فون ایپ کا نیا ڈیزائن، میسیجز میں پولز اور بیک گراؤنڈ کی تخصیص کی جاسکتی ہے۔

ایپل گیمزکے نئے فیچر کے علاوہ وژول انٹیلیجنس اور دیگر چھوٹی مگر اہم تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹ آئی فون 11 یا بعد کے ماڈلز پر دستیاب ہوگا۔ جبکہ واچ او ایس 26 ایپل واچ سیریز 6، ایس ای 2 اور الٹرا ماڈلز کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔

میک او ایس ٹاہو ایپل سیلیکون میکس 2020 یا بعد اور کچھ منتخب 2019 پلس انٹیل ماڈلز پر انسٹال ہوسکے گا۔

ایپل نے یہ بھی بتایا ہے کہ وژن پرو ہیڈ سیٹ کے لیے وژن او ایس 26 اپ ڈیٹ جاری کیا جائے گا۔

اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے لیے آئی فون میں سیٹنگز کے جنرل سیکشن میں جاکر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ چیک کی جاسکتی ہے۔

 کمپنی کے اعلان کے مطابق یہ  15 ستمبر  کو جاری کیا جائے گا۔اپ ڈیٹ بیک وقت واچ او ایس 26، میک او ایس ٹاہو، آئی پیڈ او ایس 26 اور وژن او ایس 26 کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

Related posts

کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا

ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی

وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا