نیٹوچیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پرخدشات کااظہار،ٹرمپ نے نئی پابندیوں کاعندیہ دیدیا

نیٹوچیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پرخدشات کااظہار،ٹرمپ نے نئی پابندیوں کاعندیہ دیدیا۔ روس پر نئی پابندیاں کس نوعیت کی ہونگی امریکی صدر نے بتا دیا۔

ہفتے کو نیٹو چیف مارک روٹے نے روس کی مزائیل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ جدید ترین روسی میزائل ٹیکنالوجی ہیگ، میڈرڈ یا لکسمبرگ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ہم سب روسیوں سے براہ راست خطرہ ہیں۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر بڑی پابندیاں لگانے کو نیٹو ممالک کی رضامندی سے مشروط کردیا۔

ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو لکھے گئے خط میں کہاکہ نیٹو ممالک راضی ہوں توروس پر بڑی پابندیاں لگانے کےلیے تیار ہوں۔

ان کاکہناتھاکہ  نیٹو ممالک بھی روس کے خلاف ایسے ہی اقدامات شروع کریں۔ ان کا کہناتھاکہ وہ ماسکو سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کےلیے تیار ہیں۔

امریکی صدرنے مزید کہا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد مشروط ٹیرف یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ہوگا۔

ٹرمپ کا کہناتھاکہ نیٹو کا چین پر مشروط ٹیرف روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد معطل ہوجائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین کا روس پر مضبوط کنٹرول ہے اور ٹیرف چین کی گرفت کو کمزور کردے گا۔

ان کاکہنا تھاکہ یوکرین جنگ ہماری نہیں، بائیڈن اور زیلنسکی کی شروع کی ہوئی ہے۔

Related posts

ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟

لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک

ایشیا کپ 2025، سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ