سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی

سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی۔ کراچی میں ضلع سینٹرل کا 29 سالہ نوجوان نگلیریا سے جان کی بازی ہار گیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری موقف نے کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

متاثرہ  مریض 7 ستمبر کو بیمار ہوا، 11 ستمبر کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 12 ستمبر کو نگلیریا کی تصدیق ہوگئی ۔  جاں بحق مریض نے کسی واٹر ایکٹیویٹی میں حصہ نہیں لیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق مریض کی واحد ایکسپوژر پینے اور نہانے کے لیے نلکے کا پانی تھا۔

Related posts

ایشیا کپ 2025، سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟

وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے