عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اوپنر صائم ایوب عمان کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پہلی ہی گیند پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

میچ کی دوسری گیند پر عمان کے بالر شاہ فیصل نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا، جب وہ گیند کو لیگ سائیڈ پر کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ صائم ایوب کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا چوتھا ڈک ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کے اوپنرز کی فہرست میں محمد رضوان اور محمد حفیظ کے برابر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں سب سے آگے بابر اعظم ہیں جو اب تک چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کامران اکمل پانچ بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب اب ان دونوں کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب حسن نواز اور شاہ زیب حسن کے نام تین تین ڈکس درج ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بیٹنگ اوسط 30 کے قریب ہے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 136.22 ہے۔

Related posts

عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام

نیٹوچیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پرخدشات کااظہار،ٹرمپ نے نئی پابندیوں کاعندیہ دیدیا

سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی