پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل، مگر کیوں؟ جانیے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئینگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ طیارے 17 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان طیاروں کی مکمل تکنیکی معائنہ اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل کو تین ہفتوں تک جاری رکھا جائے گا۔

 پی آئی اے کے مطابق یہ میٹیننس ہر دس سال بعد ضروری ہوتی ہے تاکہ طیارے کی مکمل فٹنس اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس اقدام کا مقصد آنے والے مہینوں میں متوقع مسافروں کے رش سے پہلے طیاروں کو مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔

 پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو ہونے والی زحمت کے لیے معذرت کی ہے، تاہم ایئرلائن نے اس بات پر زور دیا کہ مسافروں کی حفاظت اور طیاروں کی مکمل فٹنس اس کا اولین مقصد ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے اور جیسے ہی طیاروں کی مرمت مکمل ہو گی، فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

Related posts

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور

نیپرا کا بڑا ایکشن اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر گیپکو اور سیپکو پر جرمانہ

کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا