نیپرا کا بڑا ایکشن اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر گیپکو اور سیپکو پر جرمانہ

پاکستان میں بجلی کی فراہمی اور بلنگ کے مسائل کے حل کے لیے قومی بجلی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

 نیپرا نے اضافی بجلی بلز بھیجنے اور لوڈشیڈنگ میں غیر ضروری تاخیر پر دونوں کمپنیوں پر جرمانے عائد کیے ہیں۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر اضافی بجلی بلنگ کی وجہ سے 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیپرا نے گیپکو کو ہدایت دی ہے کہ وہ صارفین سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرے، اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے جو اضافی بلنگ کا ذمہ دار ہے۔

دوسری جانب، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سیپکو کو لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور نقصانات کی بنیاد پر غیر ضروری لوڈشیڈنگ کرنے پر سخت سزا دی گئی ہے۔

نیپرا نے سیپکو کو 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

نیپرا نے دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی شوکاز نوٹس کے بعد کی ہے، اور اس کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور بجلی کی فراہم میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

نیپرا کے فیصلے سے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کو صارفین کے مفادات کے خلاف کسی بھی نوعیت کی غفلت یا بدعنوانی کا مرتکب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Related posts

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور

پی آئی اے کا کینیڈا کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل، مگر کیوں؟ جانیے

کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا