مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ تنظیم فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بھرپور کارروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

وزیراعظم کا ردعمل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت اور قوم کا مشترکہ عزم ہے۔

Related posts

نیپرا کا بڑا ایکشن اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر گیپکو اور سیپکو پر جرمانہ

کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا