ایشیا کپ 2025، عمان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں عمان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے.

پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے ہیں، صاحبزادہ فرحان 27 اور محمد حارث 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اوپنر صائم ایوب عمان کے شاہ فیصل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گرین شرٹس کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ بڑا اسکور کر کے دباؤ ڈالیں، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ وقت سے بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

عمان کے کپتان جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ عمان کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔

پاکستان اسکواڈ: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، فخر زمان، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، ابرار احمد

عمان اسکواڈ: جتیندر سنگھ (کپتان)، عامر کلیم، حماد مرزا، وینائک شکلا، حسنین شاہ، شاہ فیصل، محمد ندیم، زکریا اسلام، سفیان محمود، شکیل احمد، سمے شری واستو

Related posts

کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک