صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر جمعہ کو صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چنگدو پہنچ گئے، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
چنگدو ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ اور نائب گورنر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ بھی موجود تھے۔
صدر آصف زرداری اپنے دورے کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
صدر مملکت اپنے دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔