چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت کی اطلاع دی ہے۔

ایف بی آئی نے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی ہے جس میں مشتبہ حملہ آور کو فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاتے ہوئے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

چارلی کرک کو دو روز قبل امریکی ریاست یوٹا کی ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو فائرنگ کے بعد قریبی جنگل میں اپنی بندوق اور گولیاں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا اور چھت پر اس کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات بھی ملے ہیں، جو اس کے فرار کے راستے کا اہم سراغ فراہم کرتے ہیں۔

ایف بی آئی نے اس قاتل کو گرفتار کرنے میں مدد دینے والوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی تلاش میں پوری شدت سے کام کیا جا رہا ہے تاکہ اسے جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ چارلی کرک کا شمار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، ان کی موت پر امریکہ میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا اور امریکی پرچم کو سرنگوں کر دیا گیا۔

Related posts

ایشیا کپ 2025، عمان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے

صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے