کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ

کراچی کے علاقے قیوم آباد سے کم عمر بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی ابتدائی تفتیش سامنے آگئی۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد سے کم عمر بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا جس کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم 2011 میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم 2016 سے کم عمر بچے اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اور زیادتی کررہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم 5 سال سے 12 سال تک کے بچوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، ٹھیلے پر آنے والے بچوں کو انعام کا لالچ دے کر اوپر گھر میں لے جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وڈیوز کس مقصد کے لیے بناتا تھا تفتیش جاری ہے، ملزم کے پاس سے 350 سے زائد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا نشانہ کم عمر بچیاں ہوتی تھیں، ملزم کی ایک بچی کے ساتھ کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں۔

Related posts

صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے

چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت