سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی: سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی کے بعد آج  سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے کا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2143 اضافے سے  3 لاکھ 31 ہزار 361 روہے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 27 ڈالرز اضافے سے 3645 فی اونس کی سطح پر آگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روہے اضافے سے 4456 روپے ہوگئی۔

Related posts

سونے کے دھاگے؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا

چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا

2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل