برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو بغاوت کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 27 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
فیصلے کے تحت بولسونارو 2033 تک کسی بھی سیاسی عہدے کے لیے نااہل قرار پائے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اسے سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس فیصلے کا جواب دے گا۔
برازیل کی سیاست میں یہ فیصلہ ایک بڑے موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں سابق صدر کے حامی اور مخالف دونوں شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔