پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان آج عمان کے خلاف اپنا پہلا میچ دبئی کے ’’رِنگ آف فائر‘‘ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

حالیہ سہ ملکی سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم پر اعتماد اور بھرپور حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

یہ عمان کا پہلا ایشیا کپ ہے اور پاکستان کے لیے یہ میچ بھارت کے خلاف اتوار کو شیڈول بڑے ٹاکرے سے قبل ایک اہم وارم اپ سمجھا جا رہا ہے۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دبئی کی وکٹ بیٹرز کے لیے سازگار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو کئی طرح کی صلاحیتوں کے مالک ہیں، یہی ٹیم کی اصل طاقت ہے۔

دوسری جانب عمان کے کپتان جدیندر سنگھ نے تسلیم کیا کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ان کی ٹیم کا تقابل مشکل ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے اور یہ مقابلہ عمان کے کھلاڑیوں کے لیے بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا قیمتی موقع ہے۔

Related posts

سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ

متحدہ عرب امارات اور فرانسیسی صدور نے علاقائی پیشرفتوں پر فون کیا ہے – متحدہ عرب امارات

پاک فوج کےآپریشن میں فتنہ الخوارج کےہتھیار ڈالنے والے خارجی کےتہلکہ خیزانکشافات