حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا

حب ڈیم مکمل بھر گیا،ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ ہے۔ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیاہے۔

ذخیرہ سے کراچی اور حب لسبیلہ کی پانی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے 3 سال تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔

ڈیم میں آنے والے اضافی پانی کوسپل وے کے ذریعے محفوظ طریقے سے زیریں جانب خارج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق  حب ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنےکی ل گنجائس 339 فٹ تک ہے۔

حب ڈیم کی سطح 339 تک پہنچتی ہے تو پانی اسپیل وے سے خارج ہونا شروع ہو جائے گا۔ گزشتہ سال بھی حب ڈیم ماہ ستمبر میں مکمل بھر گیا تھاْ۔

Related posts

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت