لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعے کو افسوسناک قراردیدیا۔

ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ گلوکارایک مقام پر کھڑے تھے کہ ایک لڑکے نے ان کے سر پرانڈہ ماردیا۔

دوسرے لڑکے نے ان کے سینے پر انڈہ مارا۔ دونوں لڑکے اس کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

چاہت فتح علی نے غصے میں انگریزی اور پنجابی میں برہمی کا اظہارکیا۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل کی بھرمار ہو گئی۔

صارفین نے  واقعے کی مذمت بھی کی ۔ صارفین کا کہناتھاکہ کسی کا انداز کا گانا پسند نہ آنا ایک علیحدہ مسئلہ ہے۔ مگر کسی کی بھی اس طرح تضحیک مناسب نہیں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ لندن پولیس کو اس تضحیک پر فوری کارروائی کرنی چاہیے ۔

چاہت فتح علی اکثر اپنے کامیڈی گانوں اور بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

تاہم اس بار ان پر ہونے والا حملہ مداحوں کے لیے حیران کن ہے ،جسے  افسوسناک قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی