مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں  4100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت  میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت  4100 روہے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 84000 روہے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت  3515 روپے کمی کے بعد  3 لاکھ 29 ہزار 218 روہے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 36 ڈالرز کمی سے 3618 فی اونس کی سطح پر آگئی ہے، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کمی سے 4 ہزار 326  روپے ہوگئی۔

Related posts

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی