امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی۔ وہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

چارلی کرک قدامت پسند سیاسی کارکن ہیں ۔ وہ بدھ کے روز تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران انہیں گولی مار دی گئی۔

وہ دائیں طرف کی سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی ہیں، جو 3,500 سے زیادہ کالج کیمپس میں سرگرم قدامت پسند نوجوانوں کی ایک طاقتور تنظیم ہے۔

تحقیقاتی ادارے معاملے کی جانچ کررہے ہیں ۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات آرہی ہیں ۔ فی الحال خاندانی یا سرکاری ذرائع  سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش

ایمان، اتحاد اور نظم وضبط اولین اصول ہے،صدر،وزیراعظم کا بابائے کو قوم کو خراج عقیدت پیش