کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟ اسرائیلی صحافی کا ٹوئٹ

کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟ اسرائیلی صحافی کے ٹوئٹ کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ۔

اسرائیلی صحافی امیت سیگل کے مطابق “دہشت گردوں کا شکار کرنے کے بارے میں نیتن یاہو کے تازہ ترین ریمارکس کے بعد اسرائیل ترکیہ پر حملہ کر سکتا ہے۔

 یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوحہ میں فضائی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک پریس بریفنگ میں دوحہ پر حملے کی تائید میں صحافیوں کوبریفنگ دی تھی۔

اسی بریفنگ میں انہوں نے 11 ستمبر کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ اسرائیل کو بھی امریکا کی طرح اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے ۔

ترکیہ پر ممکنہ حملے سے متعلق اسرائیلی صحافی کے ٹوئٹ نے مشرق وسطیٰ میں ہلچل مچادی ہے ۔ ترکیہ ہی نہیں خطے کے دیگر ممالک بھی اس معاملے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔

مبصرین کا کہناہے کہ ایک ساتھ کئی محاذ کھول دینا کسی حماقت سے کم نہیں ہوگا۔ ترکیہ پر حملہ ایک نئے اور نہ ختم ہونے والے تنازع کا سبب بن سکتاہے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش