عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آج سونے کے نرخ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا، پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے اور دس گرام 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے پر برقرار ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کے نرخ 3 ہزار 654 ڈالر پر مستحکم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

اسی طرح 10 گرام خالص سونے کا بھاؤ 3514 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونا 41 ڈالرز اضافے سے 3654 فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Related posts

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں