کچھ دیر کی بارش میں آدھا شہر ڈوب گیا ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، ترجمان ایم کیوایم

کچھ دیر کی بارش میں آدھا شہر ڈوب گیا ، سڑکیں تالاب بن گئیں۔ ترجمان ایم کیوایم نے کہاکہ پیشگوئیوں کے باوجود بلدیاتی نمائندوں نے کوئی انتظامات نہیں کیے۔

ترجمان کاکہناتھاکہ ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، شاہراہِ فیصل سمیت کراچی کے کئی علاقے اور شاہراہیں زیرآب آگئے

ٹاؤن کے بلدیاتی نمائندوں نے رشوت لیکر سوئی گیس اور کیبل مافیا کو شہر کھودنے کے لائسنس جاری کئے۔شہری اپنی گاڑیوں سمیت پانی سے بھرے گڑھوں میں ڈوب رہے ہیں۔

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے مل کر کراچی کو موہنجوداڑو بنانے کی قسم کھائی ہے۔

پیپلز پارٹی کا جیالا قابض میئر سوشل میڈیا پر اور جماعت اسلامی کے شعبدے باز گھروں میں بیٹھے ہیں۔

ترجمان کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت سے لیکر شہر کے بلدیاتی اداروں تک پر غیر مقامی افراد قابض ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ کراچی کے ٹاؤنز میں پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے رشوت خور اور نااہل چیئرمین موجود ہیں۔

Related posts

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری

متحدہ عرب امارات کے صدر اور بحرین کے بادشاہ دوطرفہ تعلقات – متحدہ عرب امارات پر بات چیت کرتے ہیں

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات