وطن کی خاطر ہزاروں دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے کا عزم ! شہید میجر عدنان کے آخری الفاظ نے لہو گرما دیے

وطن کی خاطر ہزاروں دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے کا عزم ! شہید میجر عدنان کے آخری الفاظ نے لہو گرما دیے۔  شہادت سے قبل ساتھی اہلکار سے بات کرنے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی۔

میجر عدنان اسلم 2 ستمبر 2025 کو بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ ’’الخوارج‘‘ سے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایاگیاتھا۔

انہوں نے بے مثال جرات اور استقامت کے ساتھ اپنے جوانوں کو فرنٹ سے لیڈ کیا تھا ۔ اسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

لیکن شہادت سے قبل ان کے آخری الفاظ نے  لہو گرما دیے ۔  ان کے اپنے ساتھی اہلکار کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سلام ہے ایسی مائوں پر جنہوں نے  اہسے سپوت پیدا کیے جو ہمہ وقت وطن پر مر مٹنے اور قربان ہونے کےلئے تیاررہتے ہیں۔

میجر عدنان اسلم کو زبردست سلام !۔

شپہد میجر عدنان اسلم نے آخری وقت میں ساتھی اہلکارسے کیا بات کی ؟ جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے