کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر


کے الیکٹرک/ نیپرا / فوٹو

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر! نیپرا نے اہم اعلان کردیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیپرا نے  کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کااعلان کردیاہے۔  نیپرا نے بجلی ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق  بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق  کے الیکڑک اور سرکاری ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔

بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا  سی پی پی اے نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔

نیپرا نےجون کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی 78پیسے فی یونٹ سستی کردی ۔ جون،جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کو ملاکرکے الیکٹرک صارفین کےلیے2 روپے57 پیسے کمی بنے گی۔

کے الیکٹرک صارفین کو جون کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف بھی ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔نیپرا نے یکساں ٹیرف کے پیش نظر کے ای صارفین کے لیےجون کی ایڈجسٹمنٹ منظور کی۔

جون کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا ریلیف کراچی کے سوا باقی صارفین کو پہلے ہی مل چکا۔

Related posts

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش