ٹھٹھہ: مکلی، گھارو اور کوہستانی و ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالے بپھر گئے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق جھمپیر کے قریب لویاچ ندی کے بپھرنے سے قریبی دیہاتوں کا زمینی رابطہ جھمپیر سے منقطع ہوگیا ہے اور مقامی آبادی گھروں تک محدود ہو کر محصور ہوگئی ہے۔
بارشوں کے نتیجے میں پورا علاقہ پانی کی لپیٹ میں آگیا ہے جبکہ بپھرنے والی ندیوں کا پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے لگا ہے۔ جھیل کی سطح بلند ہوچکی ہے اور یہ پانی سے بھر گئی ہے۔
دوسری جانب بارش نے جہاں مشکلات پیدا کی ہیں وہیں کوہستانی علاقوں کے مکینوں میں خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے، کیونکہ برسنے والی بارشوں سے ندیاں بہنے لگیں اور خشک علاقے سرسبز ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔