حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر مطابق کراچی میں آج دن اور رات کے اوقات میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کاسسٹم 14 ستمبر سےملک میں داخل جس سے ملک کے بالائی حصوں میں اچھی بارش کاامکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
دوسری جانب سندھ حکومت کی ترجمان سمیتاافضال سید نے کہا کہ 3 ستمبر تک مون سون بارشوں کاامکان ہے، اس حوالے سے سندھ حکومت نے رین اینڈفلڈسیل قائم کیاہے، اور بارشوں سےنمٹنےکے لیے تیاری کی ہے، اللہ نہ کرے 2022 کی جوتباہی دیکھی ویساکچھ نہ ہو۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اپناگھر نہیں چھوڑناچاہتا، مشکلات کا سامناہوتاہے، سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی بھی جانی ومالی نقصان ہو۔
سمیتاافضال سید نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ کررہی ہے، جبکہ سندھ حکومت فلڈسیل 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔