بھارت کی آبی جارحیت جاری ،اونچے درجے کاسیلاب، جلال پور پیروالا خالی کرنے کا حکم

بھارت کی آبی جارحیت جاری ،اونچے درجے کاسیلاب، جلال پور پیروالا خالی کرنے کا حکم،فوج طلب کر لی گئی۔ دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑنے کے بعدخطرات بڑھ چکے۔

بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے اطلاع دیدی گئی ہے۔ دریائے ستلج کے دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

جو آگے بڑھتے ہوئے سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے اور چند گھنٹوں میں صوبے کی حدود میں داخل ہوگا۔

جلال پور پیر والا میں سیلاب کے باعث صورتحال خراب ہونے کے بعد پاک فوج کو طلب کر لیا گیا۔ شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیاہے ۔

بھارتی اقدام کے نتیجے میں دریائے ستلج پر ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر نہایت بلند سطح کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

وزارت آبی وسائل نے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔

وزارت آبی وسائل نے تمام محکموں  الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

جلا لپور پیر والا کے قریب بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے، سی پی او ملتان

سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ملتان میں جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ دریائے چناب کے پانی سے شہرکے قریب بنائے جانے والا بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس لیے شہری فوری طور پر مکانات خالی کر کے محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

پولیس کی جانب سے جلالپور پیر والا کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ تحصیل جلالپور کے لیے 50 کشتیاں مزید منگوائی گئی ہیں۔ انہوں نے  توقع ظاہر کی کہ آج تمام افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کیاکہناہے ؟

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے  بھی انتباہ جاری کیاہے ۔ جس کے مطابق دریائے ستلج کے ہریکے اور فیروز پور پر رپورٹ ہونے والی طغیانی نچلے علاقوں کو متاثر کرے گی۔

ضلعی انتظامیہ کو ارلی وارننگ سسٹم فعال کریں،انخلا اور حفاظتی معلومات بروقت پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

41 لاکھ افراد متاثر

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں سیلاب نے 4 ہزار 100 دیہات کے 41 لاکھ سے زیادہ لوگ مشکلات کا شکارہوئے۔

جبکہ 26 اگست سے لے کر اب تک 56 افراد جاں بحق ہوچکے۔

ملتان کی صورتحال

ڈی سی ملتان وسیم حمید سندھو نے کہاہے کہ ممکنہ ریلے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے مکمل منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

دریائے چناب پرہیڈ محمدوالا اورشیرشاہ فلڈ بند پرپانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

ہیڈ تریموں سے آنے والا 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک پانی 36 گھنٹوں میں ملتان پہنچے گا۔

ہیڈ محمدوالا اور بوسن و شیرشاہ کے بندوں پر پانی کی سطح دوبارہ بلند ہوسکتی ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع