روس کے خلاف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر رہے ہیں ، ٹرمپ نے تصدیق کردی۔ کہا کہ یوکرین تنازع پر یہ پابندیاں ضروری ہیں ۔
یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس دوران ٹرمپ سے روس کی جانب سے یوکرین پر حالیہ حملوں سے متعلق سوال کیاگیا۔
ایک صحافی نے مزید پابندیوں کے بارے میں پوچھا ۔جس پر ٹرمپ نے کہا کہ جی ہاں! ہم روس کے خلاف پابندیوں کااگلہ مرحلہ شروع کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ بعض یورپی اتحادیوں کی جانب سے روس سے تیل وتجارت جاری رکھنے پر خوش نہیں۔
BREAKING: Trump says he is ready to go to “second stage” of sanctioning Russia. pic.twitter.com/ySQM8zBVU4
— Clash Report (@clashreport) September 7, 2025