یمن کا اسرائیلی ہوائی اڈے پر ڈورن حملہ،تباہی مچ گئی،فضائی حدود بند

یمن کا اسرائیلی ہوائی اڈے پر ڈورن حملہ،تباہی مچ گئی،فضائی حدود بند کردی گئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں ۔

بتایاگیاہے کہ دھماکہ خیز ڈرون نے جنوبی نیگیوکے علاقے میں واقع رامون ہوائی اڈے پرحملہ کیا۔  جو یمن کی جانب سے تازہ ترین اور کامیاب حملہ  ہے۔

رامون ہوائی اڈہ جنوبی شہر ایلات کے شمال میں واقع ہے۔ اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر اعلان کیا کہ اس نے یمن سے آنے والے3ڈرونز میں سے ایک کو اسرائیلی فضائی حدود میں پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

تھوڑی دیر بعد اسرائیلی فوج نے کہا کہ “ایک اور UAV یمن سے لانچ کیا گیا تھا۔ وہ رامون ہوائی اڈے کے علاقے میں گراتھا۔

اسرائیلی فوج  کے مطابق ڈرون کو روکنے میں ناکامی سائرن کیوں نہ بجنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ڈرون نے ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمینل کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ رامون ایئرپورٹ پر فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔

عبرانی نیوزسائٹ ماریوکے مطابق یمن نے اتوارکواسرائیل کی طرف6 ڈرون لانچ کیے۔فضائیہ نے ان میں سے 3 کو روک لیاگیا۔

یمن نے اسرائیل اور اسرائیلی مفادات کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں