سعودی عرب میں آج صلاۃ الخسوف ادا کی جائے گی، مگر کیوں؟ جانیے

سعودی عرب میں آج صلاۃ الخسوف ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، یہ نماز ایک مستحب عمل ہے جو نبی اکرم ﷺ کی سنت ہے جو چاند گرہن کے موقع پر ادا کی جاتی ہے۔  

سعودی حکومت نے بھی شہریوں کو اس نماز کی ادائیگی کی ہدایت جاری کی ہے،سعودی وزیراسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ ذکر الہٰی کریں اور استغفار کی طرف توجہ دیں، اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے نماز خسوف پڑھیں۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الحرام میں نماز خسوف رات 9 بجے ادا کی جائے گی، جس کی امامت شیخ بدر الترکی کریں گے۔

اسی طرح، مسجد نبوی ﷺ میں نماز خسوف مقامی وقت کے مطابق 8:45 پر ادا کی جائے گی، اور اس کی امامت شیخ عبداللہ القرافی کریں گے۔

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا اور یہ پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی نظر آئے گا۔ اس دوران مسلمان اس روحانی موقع پر اللہ کی عبادت اور استغفار میں مشغول رہیں گے۔

Related posts

بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات