ٹرمپ کی شکاگو کو "جنگ” کی دھمکی، ہزاروں افراد سڑکوں پر احتجاج کے لیے نکل آئے

شکاگو/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شکاگو پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی کے بعد ٹرمپ کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے خلاف سخت اقدامات کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شہر پر ’’جنگ‘‘ مسلط کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کے بعد ملک میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشَل پر ایک متنازع پوسٹ میں “Department of War” کا حوالہ دیتے ہوئے فلم Apocalypse Now کی طرز پر پیغام جاری کیا۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان نے عوامی غصے کو ہوا دی اور شکاگو اور واشنگٹن ڈی سی میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور وفاقی کریک ڈاؤن کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ شہری آزادیوں کو طاقت کے زور پر دبانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

الینوئے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے ٹرمپ کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ ایک خود ساختہ آمر (wannabe dictator) کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔ ریاست شکاگو پر کسی جنگ کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کے بیانات سے ملک میں سیاسی تقسیم مزید گہری ہو گئی ہے اور یہ آنے والے انتخابات میں ایک بڑے سیاسی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

Related posts

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش