انٹرنیٹ صارفین کیلئے بری خبر ! زیرزمین کیبل فالٹ کے سبب سروسز شدید متاثر

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بری خبر ! زیرزمین کیبل فالٹ کے سبب سروسز شدید متاثرہوگئیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جدہ کے قریب زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کٹنے سے سروسز متاثرہیں۔

ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق یہ خرابی ایس ایم ڈبلیو 4(SMW4) اورآئی می وی (IMEWE) سسٹمزمیں پیدا ہوئی ہے، جو پاکستان کو دنیا سے جوڑنے والی اہم کیبلز ہیں۔

اس وجہ سے مصروف اوقات میں صارفین کو سروس کے معیار میں معمولی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی شراکت دار ادارے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے متبادل بینڈوڈتھ فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

کمپنی نے صارفین کے صبر و تحمل پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ہفتے کی صبح پاکستان میں انٹرنیٹ کی خرابی سے متعلق شکایات میں نمایاں اضافہ ہوا، خاص طور پر صبح 9 بجے کے بعد رپورٹ ہونے والے کیسز میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے بھی منسلک کیا گیا ہے، جو 10 ہزار کلومیٹر طویل ہے اور پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور فرانس سے جوڑتی ہے۔

Related posts

محمد بن راشد نے DIFC عدالتوں کے تین نئے ججوں میں قسم کھائی ہے

عالمی سفارتکاری میں بڑی پیش رفت، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ

یونان کے قریب کشتی تصادم، پندرہ تارکین وطن ہلاک، 50 سے زائد زخمی