پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری، فیصل آباد کو بڑا اعزاز مل گیا

لاہور: پاکستان 12 اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ سیریز میں دو ٹیسٹ، تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔

پہلا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 اکتوبر لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ دونوں میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 28 اکتوبر سے ہو گا۔ پہلا میچ راولپنڈی میں جبکہ باقی دونوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز یکم نومبر تک جاری رہے گی۔

فیصل آباد 17 برس بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہوں گے، جسے کرکٹ شائقین تاریخی موقع قرار دے رہے ہیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز معیاری کرکٹ لے کر آئے گی۔ انہوں نے فیصل آباد میں ون ڈے میچ کی واپسی کو یادگار لمحہ قرار دیا۔

Related posts

کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے