کراچی: غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 24 ملزمان گرفتار

کراچی: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

بول نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 11 کا تعلق گوجرانوالہ، 7 کا تعلق حافظ آباد اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ تمام ملزمان کو گوادر کے قریب جیوانی سے حراست میں لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار افراد ایران سے آگے دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے اور سمندر کے راستے پاکستان سے غیر قانونی طور پر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Related posts

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی

حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ