شہباز شریف کا فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ، فلسطینی وفد اور امام مسجد اقصیٰ سے ملاقات

شہباز شریف کا  فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ، امام مسجد اقصیٰ اور فلسطینی مشیر سے ملاقات بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وہ سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے فلسطینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

انہوں نےعزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرتا رہے گا۔

شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان وہاں متاثرہ عوام کے لیے انسانی امداد جاری رکھے گاْ۔

فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستانی عوام اور حکومت کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان فلسطین کے لیے تقویت کا باعث ہے۔

ملاقات کے دوران صدر محمود عباس کا ایک خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔

اسحاق ڈار،عطا اللہ تارڑ،سردار محمد یوسف،طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجودتھے ۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع