فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شائقین کیلئے بڑی خبر، ٹکٹوں کی بکنگ کب اور کیسے؟ جانیے

کراچی: آئندہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹس کے لیے ‘پری سیل ڈرا’ کا مرحلہ 10 ستمبر سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔

اس مرحلے میں کوالیفائنگ کارڈ ہولڈرز کو گروپ اسٹیج کے میچز کے لیے ٹکٹس بک کرنے کا موقع ملے گا۔

فیفا کے ڈائریکٹر برائے ٹکٹنگ و ہاسپٹیلٹی فالک ایلر کے مطابق ابتدائی پری سیل ڈرا مرحلے میں 10 لاکھ ٹکٹس دستیاب ہوں گے جبکہ ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کیا گیا ہے۔

ٹکٹ کی قیمتیں

گروپ اسٹیج ٹکٹ کی ابتدائی قیمت: 60 ڈالر

ناک آؤٹ مرحلے اور فائنل میچز کے لیے قیمت: 6,730 ڈالر تک

فیفا ورلڈ کپ 2026 اس بار ان تین ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں کھیلا جائے گا، جو کہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ تین ممالک مشترکہ طور پر عالمی کپ کا انعقاد کریں گے۔

اس بڑے ایونٹ میں شائقین کو مختلف شہروں میں میچز دیکھنے کے لیے مقام اور میچ کی اہمیت کے لحاظ سے مختلف قیمتوں پر ٹکٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

Related posts

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم