دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری

 سندھ حکومت کے پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے صوبے کے مختلف بیراجوں اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گڈو، سکھر اور کوٹری سمیت دیگر اہم مقامات پر پانی کی سطح میں تغیر جاری ہے، تاہم صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 342,153 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 310,408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سکھر بیراج پر اپ اسٹریم کی آمد 331,230 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم کا اخراج 275,850 کیوسک رپورٹ ہوا۔

کوٹری بیراج میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جہاں اپ اسٹریم کی آمد 247,186 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 209,431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تریموں کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج میں قدرے کمی دیکھی گئی ہے، جہاں 239,745 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔

پنجند کے مقام پر پانی کی آمد میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں 224,290 کیوسک اپ اسٹریم آمد اور 210,320 کیوسک ڈاؤن اسٹریم اخراج ریکارڈ ہوا۔

محکمہ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کے مطابق ریسکیو، ریلیف اور تحفظاتی اقدامات فوری طور پر عمل میں لائے جائیں گے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش