ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.87 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 29 اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19 ارب 65 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 14 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ان کے ذخائر 5 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش