بیماری یا شوٹنگ؟ ہانیہ عامر کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں وہ آکسیجن ماسک لگائے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

تصویر میں اداکارہ کی حالت بظاہر کمزور دکھائی دے رہی ہے، تاہم وہ ہاتھ کے اشارے سے “ٹھیک” ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے اس طرح کی تصویر کا شیئر کیا جانا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے، مداحوں نے فوری طور پر ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کمنٹس میں دعاگو ہونے کا اظہار کیا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید اداکارہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ بعض نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ تصویر کسی ڈرامہ یا فلم کی شوٹنگ کا حصہ ہے۔

مداحوں نے ہانیہ عامر کے لیے نیک تمناؤں اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کے ساتھ ان کی سابقہ خوش باش تصاویر بھی شیئر کیں، اس امید کے ساتھ کہ وہ جلد ہی اپنی پرانی مسکراہٹ کے ساتھ دوبارہ نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی جانب سے تاحال اس تصویر کے حوالے سے کوئی وضاحت یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش