سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کیلئے ریلیف پلان؛ پنجاب حکومت ن افسران کو اہم ٹاسک دے دیا

لاہور: پنجاب حکومت نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے لیے تمام متعلقہ سرکاری افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 ایک سرکاری مراسلے کے ذریعے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

حکومت نے متاثرین کے لیے تین وقت کا معیاری کھانا فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو غذائی قلت کا سامنا نہ ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ بچوں کو دودھ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے لیے صاف پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی وبائی بیماری سے بچا جا سکے۔

اسی ضمن میں حکومت نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

سرکاری حکام کو تاکید کی گئی ہے کہ تمام اقدامات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریلیف اور بحالی کے کاموں کی مؤثر نگرانی ممکن ہو۔

Related posts

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی